اسلا مآباد (آئی این پی )ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نئے 4 نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے، مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔