2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

محکمہ صحت نے ٹانک کی13ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق کردی 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ملک میں سال 2025کا پولیو وائرس کانیا کیس سامنے آگیا ہے۔خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک اورکیس کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ صحت نے ٹانک کی 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے،2024سے اب تک ٹانک سے پولیو کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے۔قومی ادارہ صحت نے بھی نئے پولیوکیس کی تصدیق کردی۔گذشتہ سال سیاب تک بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد27ہے،سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19،خیبرپختونخوا میں 21 ہوگئی۔اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے کو پولیو وائرس نے متاثر کیا،گذشتہ سال ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد69 رہی۔