ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

محمد آصف نے سری لنکا کے طحہ عشرت کو شکست  دی‘صدر‘وزیراعظم‘وزیرداخلہ کی مبارکباد

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ 2025ء￿  کے فائنل میں ورلڈ چیمپئن  محمد آصف نے سری لنکا کے طحہ عشرت کو شکست سے دوچار کیا۔کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔ محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی  ہے‘وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی محمد آصف کو مبارکباد دی