لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔محمد آصف نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں147کا بریک کھیلا۔ آصف نے آج قومی چیمپئن شپ میں علی رضا کے خلاف 147کا بریک کھیلا۔خیال رہیکہ اسنوکر میں147 کی بریک سب سے بڑی ہوتی ہے۔وزیراعظم سے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی ملاقات، 25 لاکھ کا انعامی چیک دیامحمد آصف قومی اسنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کی بریک کھیلنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ مجموعی طور پر محمد آصف یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔2008 میں صالح محمد نے ایشین چیمپئن شپ میں 147 کی بریک کھیلی تھی۔2021 کی قومی چیمپئن شپ میں محمد سجاد نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ مارچ 2022 میں ہونے والی ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے 147کا بریک کھیلا تھا۔