محمد آصف کا سارک ٹائٹل جیتنے کے بعد شکوہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سنوکر کے عالمی چیمپئن محمدآصف نے سارک ٹائٹل جیتنے کے بعد شکوہ کردیا۔ محمد آصف نے کہا کہ اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنے 2 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت کسی نے پوچھا تک نہیں ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اسنوکر پلیئرز کو ایسے نظر انداز کیا گیا تو نئے پلیئرز کیسے آئیں گے؟محمد آصف نے مزید کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہوا جس سے مجھے حوصلہ ملے، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں ہمیں سراہا جائے اور انعام دیا جائے۔