وزیراعظم شہباز شریف نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا، پاور ڈویژن کو موجودہ صارفین کے تحفظ کے لیے اپیل دائر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سولر ریگولیشنز کا نوٹس لے لیا، پاور ڈویژن کو موجودہ صارفین کے تحفظ کے لیے اپیل دائر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کے حالیہ سولر ریگولیشنز کے اجرا پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کے لیے فوراً نظرثانی کی اپیل دائر کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سولر سے فائدہ اٹھانے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ نیشنل گرڈ پر نہ پڑے، اور موجودہ کنٹریکٹس کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔