فاطمہ ثنا شیخ: فلم ‘دنگل’ کے کردار کے لیے وزن بڑھانے کے بعد بلومیا کی بیماری کا شکار ہوئیں

فاطمہ ثنا شیخ: فلم ‘دنگل’ کے کردار کے لیے وزن بڑھانے کے بعد بلومیا کی بیماری کا شکار ہوئیں

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل کے لیے اپنے کردار کے مطابق وزن بڑھانے کے دوران انہیں شدید خوراکی اور ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے دوران روزانہ 2,500 سے 3,000 کیلوریز لیتی تھیں۔ شوٹنگ کے اختتام کے بعد ورزش چھوڑ دی لیکن کھانے کی عادت برقرار رہی، جس کے نتیجے میں وہ بلومیا کی بیماری کا شکار ہو گئیں۔فاطمہ نے کہا کہ بعض اوقات وہ مسلسل دو دو گھنٹے کھاتی رہتی اور بعد میں خود کو قے کرنے پر مجبور کرتی تھیں تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔ اس دوران انہیں شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم کا سامنا رہا۔اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ متوازن خوراک اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اپنی صحت کے حوالے سے محتاط ہیں۔