لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر ہڑتال کی کال کے دوران فیروزپور روڈ پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیاجس میں توڑ پھوڑ ، سڑک بلاک ، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق موقع پر مزید نفری بلاکر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار افراد میں عرفان ، حبیب ، عبد الرحمان ، احسان رسول ، حافظ مشتاق رسول شامل ہیں۔پولیس کے مطابق سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے والے مزید افراد کی نشاندہی جاری ہے۔