واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیخلاف ایک اہم اور تاریخی مقدمہ زیرِ سماعت ہے جو مستقبل میں ان کمپنیوں کے آپریٹ کرنے کے طریقے کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ لاس اینجلس کی ایک اعلی عدالت میں دائر کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے پلیٹ فارمز کو جان بوجھ کر نشہ آور بنایا، بالکل اسی طرح جیسے 1980 کی دہائی میں تمباکو اور سگریٹ کی صنعت نے صارفین کو عادی بنانے کی کوشش کی تھی۔عدالتی کارروائی کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو مجموعی طور پر 22 بیل ویدر مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا