انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا

جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا نے ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ اس نے اپنے لائیو سٹریم فیچر کے استعمال سے متعلق تمام ڈیٹا فراہم نہیں کیا تھا۔اس معطلی کی وجہ سے نظریاتی طور پر ٹک ٹاک تک رسائی پر پابندی لگ سکتی ہے، جس کے انڈونیشیا میں 10 کروڑ سے زیادہ اکائونٹس موجود ہیں۔انڈونیشیا کی وزارت مواصلات اور ڈیجیٹل امور کے اہلکار الیگزینڈر سبار نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اکائونٹس جن کا تعلق آن لائن جوا سے تھا، انہوں نے قومی احتجاجات کے دوران ٹک ٹاک کے لائیو سٹریم فیچر کا استعمال کیا۔