سخت اقدامات سے سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے، ضیا لنجار

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا: صوبائی وزیر 
کراچی(آئی این پی ) وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے نے کہا ہے کہ سخت اقدامات اور موثر تحقیقات کی بدولت سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں  گے۔اپنے ایک  بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے گل پلازہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر کہا کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری اور لیز کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے گا، بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلا میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا