بلوچستان میں کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ تشویش کا باعث

اٹامک انرجی کینسر ہسپتال سینار میں سالانہ او پی ڈی 22 ہزار سے تجاوز کر گئی
چھاتی کاسرطان اب بڑوں کے ساتھ کم عمربچیوں میں بھی ظاہرہونا شروع ہوگیا ہے
 خوراک کی نالی،معدہ، چھوٹی ، بڑی آنت کے کیسز،طبی ماہرین شدید تشویش کا شکار
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ تشویش کا باعث بن گیا،رواں سال بارہ ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق  اٹامک انرجی کینسر اسپتال سینار کی او پی ڈی22 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ کم عمر افراد میں بھی سرطان کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں،سال 2024 میں تقریبا 10 ہزارکیسز رجسٹرڈ ہوئے،جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 2 ہزار کے اضافے کے ساتھ 12 ہزار تک جا پہنچی،اٹامک انرجی کینسر اسپتال سینارمیں سالانہ او پی ڈی 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس سے بیماری کے بڑھتے دبا اور سہولیات پر بوجھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔چھاتی کاسرطان اب کم عمربچیوں میں بھی ظاہرہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ خوراک کی نالی،معدہ، چھوٹی اور بڑی آنت کے سرطان کے بڑھتے کیسز نے طبی ماہرین کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے