حکومتیں ناکام ہو چکیں،ملک میں کہیں رٹ قائم نہیں رہی:حافظ نعیم

لاہور میں29نومبرکو جلسہ ہوگا، مہنگائی کی شرح بڑھی ہے، وفاق اور صوبے اپنی ذمے داری ادا کریں 
کراچی(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور، کراچی اور پشاور میں احتجاجی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں، کہیں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے غزہ کی صورتحال خراب ہے، سردی بڑھنے سے خیموں کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے، مسلم ممالک کو غزہ کی صورتحال پر متحد ہونے کی ضرورت ہے‘ بیت المقدس کے لیے بھی کوئی معاہدہ ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں۔ آزاد کشمیر کے معاملے پر بھی معاہدہ ہونا چاہیے، حکومت کو آزاد کشمیر پر حکمت عملی بنانی چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے، حکومت کی رٹ کسی جگہ نہیں ہے ، حکومت مکمل گورننس قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن مہنگائی کم نہ ہوسکی