کرکٹ کا دونوںکے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے ‘تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
سری لنکا میں سیاحت سے متعلق بہت صلاحیت موجود ہے، دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،کرکٹ کا دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے سری لنکا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان کے سری لنکا کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ سری لنکا میں سیاحت سے متعلق بہت صلاحیت موجود ہے، سری لنکا کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں