اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کردیا۔ ڈیش بورڈ کا مقصد شواہد پر مبنی عدالتی پالیسی سازی اور ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی ویژن کی تکمیل ہے۔ ڈیش بورڈ لا اینڈ جسٹس کمیشن نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا۔