نیسپاک کو ماس ٹر انزٹ اتھارٹی کا کنسلٹنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھانے کے حوالے سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نیسپاک کی بطور سٹینڈنگ کنسلٹنٹ خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 27ویں اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔میٹنگ منٹس کے مطابق نیسپاک لاہور میں نئے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کے لئے فزیبلٹی سٹڈی کے لئے کنسلٹنٹ برقرار رہے گی جس کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔