لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں منڈی بہا ئوالدین کے دیہاتی کی سات جانوروں کی سپردداری درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریق مخالف اور پولیس کو جانوروں کی فروخت سے روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست میں مدعی حامد یار کو 25 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔