تیز رفتار کارٹرالر سے ٹکراگئی خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

کراچی(خصوصی رپورٹ )صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیو الے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے،جاں بحق کار سواروں کا تعلق احمد پور شرقیہ پنجاب سے ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پو لیس نے امکان ظاہرکیاہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔