فضائی آلودگی،343 صنعتوں کو نوٹسز ، ساڑھے 5 لاکھ جرمانہ

لاہور (کرائم رپورٹر) سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں محکمہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ 28 غیر قانونی بھٹے مسمار کر دئیے گئے جو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چل رہے تھے۔ 14 صنعتی یونٹ سیل کر دیے گئے۔3,827 مقامات پر چھاپے مار کر ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کئے گئے۔ 343 صنعتوں کو نوٹسز جاری جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 5.5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں زہریلا دھواں خارج کرنے والے 2 پلانٹ کو مسمار کر دیا گیا۔