پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ، جس میں جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین شامل تھے، نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کی موجودگی ضروری ہے، تاہم عدالت نے ان کی غیر حاضری پر رعایت دیتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی اور انہیں 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی متعلقہ اداروں سے طلب کر لی ہیں۔