اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔
یہ وارنٹ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں حاصل کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے اس مقدمے میں 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں، جن میں بشریٰ بی بی، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، اور شیر افضل مروت کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔ کوہسار پولیس نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بھی وارنٹ لے لئے ہیں، اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں جیسے عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین اور علی بخاری کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔