تکنیکی وجوہات کے باعث لاہور اور کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ، متبادل انتظامات کا اعلان

تکنیکی وجوہات کے باعث لاہور اور کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ، متبادل انتظامات کا اعلان

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے سبب لاہور اور کراچی سے مختلف پروازوں کی منسوخی ہوئی ہے۔

ان منسوخ پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اور ای آر 522، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، اور کراچی سے ریاض کی پلان کی پرواز ایف تھری 662 بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ایئر لائنز نے بتایا ہے کہ یہ پروازیں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئیں اور مسافروں کو متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ مسافر اپنی ایئر لائنز سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔