موسم کی خرابی کے باعث ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔ 5 پروازیں لاہور لینڈ ہو گئیں جبکہ 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 اور مدینہ سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 874 لاہور لینڈ کر گئیں۔ مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 اور جدہ سے 740 کی بھی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔ کراچی سے ملتان کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 330 اور 331 منسوخ کر دی گئیں۔ شارجہ، دبئی، جدہ سے ملتان کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی، فیصل آباد سے دبئی کی پرواز کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔