مقصد کم عمری کی اموات کو روکنا ہے، وزارتِ صحت نے اسے اپنا سب سے بڑا اقدام قرار دیا ہے
جکارتہ (آن لائن)انڈونیشیا نے سالانہ مفت صحت اسکریننگ کا آغاز کر دیا۔انڈونیشیا نے 183.54 ملین ڈالرز مالیت کی صحت اسکریننگ مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد کم عمری کی اموات کو روکنا ہے، وزارتِ صحت نے اسے اپنا سب سے بڑا اقدام قرار دیا ہے۔وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروگرام کے تحت تمام انڈونیشی باشندوں کو ان کے یومِ پیدائش پر مفت اسکریننگ کی سہولت ملے گی، اس میں بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں یا فالج کے خطرے کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ اور آنکھوں کے ٹیسٹ شامل ہیں۔