بریسٹ کینسر کیلئے پاکستان کا پہلا مفت سکریننگ سینٹر پمز میں قائم

 ضلعی سطح پر بھی سکریننگ سینٹر ہونا چاہیے‘ خواتین اور بچیوں کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے
 بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی سے جیتی جاتی ہے:وفاقی وزیر صحت کا خطاب
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاا ہے پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کیلئے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے،بیمار ہونے سے پہلے خواتین اور بچیوں کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے۔اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر  صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لئے  پہلے اس کی تشخیص نہایت ضروری ہے۔ وزیر صحت نے  واضح کیا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں۔ یہ سینٹر خواتین کو بیمار ہونے سے پہلے ان کی تشخیص کرے گا۔ وزیر صحت نے اس موقع پر عوام کو آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی سے جیتی جاتی ہے