امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر ہمیں اعتراض ہے:روس

  ماسکو(آئی این پی ) روس نے کہا ہے کہ اسے   امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر اعتراض ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین کو امریکی طویل فاصلے پر مار کرنے والے ٹام ہاک کروز میزائل کی فراہمی پرردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے  کہ حقیقت میں یہ ایک ڈرامائی انداز سے تنا ئو میں اضافہ ہورہا ہے۔