لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک

 ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26  تارکین وطن سوار تھے:، لیبیا کوسٹ گارڈ
طرابلس (آئی این پی )لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب 95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی 2کشتیاں الٹ گئیں۔حکام کا کہنان ہے کہ ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26  تارکین وطن سوار تھے جن میں سے4 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے جن میں مصری اور سوڈانی تارکین وطن شامل تھے، لیبیا کوسٹ گارڈ کے مطابق 91 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا گیا۔لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے یورپ کی جانب بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے  افریقی اور ایشیائی تارکینِ وطن کیلئے ایک اہم گزرگاہ بن چکا ہے جہاں خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش بیشتر اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔