عالمی امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اس عزم کا واضح ثبوت ہیں:قائم مقام صدر
ہماری اصل طاقت ہماری قومی یکجہتی اور عوام کے اعتماد میں مضمر ہے:کوئٹہ میںافسروںسے خطاب
کوئٹہ (آئی این پی )قائم مقام صدر، سید یوسف رضا گیلانی کہا ہے پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اس عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران پر مشتمل وفد سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔قائم مقام صدر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اور پیشہ ورانہ افسران سے مل کر فخر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے جدت، موافقت اور دور اندیشی کو اختیار کریں