جوڈیشل کمیشن اجلاس سپریم کورٹ میں6نئے جج لگانے کی منظوری جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عارضی جج تعینات

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی،بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم،سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج صلاح الدین پنورکی منظوری
پشاور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس شکیل احمد کو بھی  سپریم کورٹ  کاجج بنانے کی منظوری‘جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا‘دونوں ججوں  نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی روکنے کا موقف اپنایا

اسلام آباد(آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے 6ججزکے ناموں کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عامر فاروق،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی،بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم،سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج صلاح الدین پنور،اورپشاور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس شکیل احمد سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کر دیا ۔جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعیناتی کی منظوری دیدی۔جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر،بیرسٹر گوہر اور علی ظفرنے اجلاس کابائیکاٹ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تقرری آئین کے آرٹیکل 181 کے تحت کی گئی،  چیف جسٹس نے ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے جسٹس میاں گل حسن کی تعیناتی کی رائے دی تھی، سپریم کورٹ کا عارضی جج بننے کے بعد جسٹس میں گل حسن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے،ایڈہاک جج کی تعینات مخصوص مدت کیلئے ہوتی جبکہ عارضی جج کی کوئی آئینی مدت مقرر نہیں، آئین کے مطابق صدر مملکت جسٹس میاں گل حسن کی بطور عارضی جج تعیناتی کریں گے، چھ ججز کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی جسٹس میاں گل حسن کا الگ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی صدارت میں جاری اجلاس سے بائیکاٹ کردیا، دونوں ججز نے چیف جسٹس کو اجلاس مؤخر کرنے کیلئے خط بھی لکھا تھا۔کارروائی جاری رکھنے پر بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی احتجاج کیا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے اپنا احتجاج میٹنگ منٹس کا حصہ بنوایا، دونوں ممبران احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد کارروائی کا بائیکاٹ کرگئے