میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج تعینات

 سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس کی منظوری بھی دیدی گئی
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اعلی عدلیہ میں ججزکی تعیناتی کے لیے سفارش کرنے والے نیشنل جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کردیا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیاگیا، جسٹس کامران ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے معاملہ صدر کی منظوری کیلئے وزارت قانون کو بھجوادیا۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں ججز کی تقرری پر غور کیاگیا۔دریں اثناء سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں قواعد سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ پروسیجر آف انکوائری 2025 کو عبوری طور پر منظور کرلیاگیاہے۔