آکلینڈ(آئی این پی )نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران ڈانس فلور پر آکر شرکا کو حیران کر دیا، ان کے ڈانس مووز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تقریب ساتھ آکلینڈ کے ڈیو ڈراپ ایونٹس سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں ثقافت اور خوشی کے رنگ دیکھنے کو ملے۔بھارتی گلوکارہ شبانی کیشپ نے وزیراعظم کو اسٹیج پر ڈانس کی دعوت دی تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کو بھی ساتھ آنے پر آمادہ کرلیا۔ لکسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہپکنز ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں، اگر میں خود کو شرمندہ کر رہا ہوں تو وہ بھی خود کو شرمندہ کریں گے۔بعدازاں دونوں رہنماں نے اپنے الگ الگ ڈانس اسٹائل کے ذریعے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔ ہپکنز نسبتا سنجیدہ اور تال میل سے جھومتے رہے، جبکہ لکسن نے پورے جوش و جذبے سے ڈانس کیا اور مختلف ڈانس اسٹائلز دکھا کر خوب داد وصول کی۔