پیکا ایکٹ میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے:اعظم نذیرتارڑ

داخلہ اور اطلاعات کی وزارتیں تین سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اس پر بات چیت کر رہی ہیں
 تمام  فریق کسی ایک نکتے پر متفق ہو گئے تو اس قانون کو دوبارہ دیکھا جا سکتا ہے:وزیر قانون
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داخلہ اور اطلاعات کی وزارتیں تین اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ ایک  نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے  کہا  قانون میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے اور اگر تمام متعلقہ فریق کسی ایک نکتے پر متفق ہو گئے تو اس قانون کو دوبارہ دیکھا جا سکتا ہے