مزدروں کو خو شحال کرنے کیلئیتمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں : اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ مزدوروں کو خوشحال کرنا ہے، مزدور خوشحال ہوگا تو ملک کا پہیہ آسانی سے چلے گا۔این آئی آر ڈی کی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یوم مزدور صرف مزدوروں کا دن ہے، یوم مزدور پر صرف مزدوروں کی سنی جائے گی، انسانی حقوق میں مزدوروں کے حقوق ترجیحات میں شامل ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ این آئی آر سی کو اس سے قبل کبھی اتنا موثر نہیں دیکھا ہوگا،