صوابی جلسہ میں غباروں کے ذریعے چھوڑے گئے جھنڈے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ،بھارتی پولیس کی دوڑیں

  اسلام آباد (آئی این پی )آٹھ فروری کو  صوابی جلسے میں  پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے فضا میں غباروں کے ذریعے جھنڈے چھوڑے گئے جو اڑ کر سرحد پار مقبوضہ کشمیر میں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔اس حوالے سے  سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہیں ۔ایک ویڈیو بھارتی نژاد دانشور اشوک سوین نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر شئیر کی جس میں دکھایا گیا کہ بھارتی پولیس درخت پر پھنسے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور غبارے اتارنے کے لیے وہاں موجود ہے