غزہ کو خریدنے اور ملکیت کے بیان پر قائم ہوں:صدر ٹرمپ

 مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے:میڈیا سے گفتگو
 واشنگٹن (آئی این پی)امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ  غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں،  ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ا س کے ساتھ ایٹمی ڈیل کرنے کو ترجیح دوں گا،،کینیڈا کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ امریکا کی 51 ویں ریاست بن جائے،ٹرمپ نے  ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دیدیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  سپر بال دیکھنے کے لیے  جاتے ہوئے طیار ے میں  دوران پرواز   صحافیوں سے گفتگو اور ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں کیا ۔    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تا کہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔مشرق وسطی کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسا نے پر تیار ہو جائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سے بات چیت کروں گا،غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔