کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کے تبصروں پر قائم ہوں:صدر ٹرمپ

 یمنی حوثیوں نے ہماری انتظامیہ کو بتایا وہ لڑنا نہیں چاہتے، وہ بحری جہازوں پر حملے نہیں کریں گے 
 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کو امریکا کی زیادہ ضرورت ہے، ہم کینیڈا کے ساتھ زیادہ کاروبار نہیں کرتے، کینیڈا امریکا سے اعلیٰ درجے کا فوجی سازوسامان خریدتا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں مارک کارنے کے پاس احاطہ کرنے کیلئے کچھ سخت موضوعات ہیں، امریکا اور کینیڈا کے مابین سرحد کی ایک مصنوعی لائن ہے، کینیڈا کو امریکا کی51ویں ریاست بنانے کے اپنے تبصروں پر قائم ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ یمنی حوثیوں نے ہماری انتظامیہ کو بتایا وہ لڑنا نہیں چاہتے، حوثیوں نے کہا وہ بحری جہازوں پر حملے نہیں کریں گے۔