پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کے نئے نظام کا آغاز کر دیا، جس سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل ہوگیا۔
اب درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بآسانی اپنی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔نئے نظام میں چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی شامل کی گئی ہے، تاکہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تصدیق کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق، اوورسیز پاکستانیوں اور سینئر شہریوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس تصدیق میں آنے والی مشکلات پر قابو پا لیا گیا ہے، اور یہ سہولت انہیں خاص طور پر فائدہ پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید اور آسان سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔