آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،۔موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر مردان سے لاہور جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے باہر نکال لیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیابروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ کارروائی کی وجہ سے ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہنے میں کامیابی ملی۔