بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدر آمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں:مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نیلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔ ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدر آمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے