لاہور میں آج سے تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم شروع ہوگی مریم نواز

 لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا‘ بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے‘ پوری دنیا سے جشن منانے  کے لئے لوگ لاہور کا رخ کریں گے
 پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 52شہروں میں جاری پراجیکٹس کیلئے 30 جون کا ہدف مقرر‘مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت 
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شہر میں چلنے والے تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔ ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے۔ اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا۔ بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے۔‘دریں اثناء وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس میںتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے مرحلے کی 52 شہروں کی گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لئے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025 سے اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی ہوگی ،10 گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ 304 ارب روپے میں 166 ارب کے پراجیکٹ سے شہریوں کی زندگیوں میںواضح بہتری آئے گی