معاشی دبائو کم کرنے کیلئے ایران میںہر شہری کو ماہانہ الائونس دینے کافیصلہ

 ہر فرد کو ماہانہ 10 لاکھ تومان(تقریبا 7 امریکی ڈالر)  کے برابر رقم دی جائے گی :سرکاری ترجمان
 تہران (آئی این پی )ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ معاشی دبائو کم کرنے کے لیے ہر شہری کو ماہانہ مالی الائونس دیا جائے گا۔سرکاری ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہر فرد کو ماہانہ 10 لاکھ تومان(تقریبا 7 امریکی ڈالر)  کے برابر رقم دی جائے گی جو چار ماہ کے لیے ان کے اکائونٹس میں کریڈٹ کی صورت میں منتقل کی جائے گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ رقم نقد کے بجائے کریڈٹ کی شکل میں ہوگی جسے مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا اور اس کا مقصد عوام پر معاشی دبائو کو کم کرنا ہے۔ یہ سہولت تمام ایرانی شہریوں کو چار ماہ تک فراہم کی جائے گی۔