موٹرسائیکل سیفٹی راڈ تقسیم کرنے کے لئے کیمپ فعال

سیفٹی راڈز کی تقسیم سے پہلے 35سو موٹر سائیکل سواروں کی رجسٹریشن 
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں 6,7اور 8فروری کو بسنت فیسٹول منانے کا معاملہ ،ضلعی انتظامیہ اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے موٹرسائیکل سیفٹی راڈ تقسیم کرنے کے لئے کیمپ فعال کر دیا گیا ،ابتدائی مرحلہ میں پندرہ ہزار سیفٹی راڈز کی تقسیم سے پہلے 35سو موٹر سائیکل سواروں کی رجسٹریشن کر لی گئی ،فلائٹ کائٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ شہر میں بسنت کی تیاریاں شروع ہو گئیں ، 15ہزار موٹر سائیکل سیفٹی راڈ تقسیم کئے جائیں گے اور بسنت سے آٹھ روز قبل ڈور اور پتنگ کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔