بھتیجا اور دو بھائی زخمی ، عامر بال بال بچ گئے،ملک اقبال ساتھیوں سمیت فرار
لاہور(کرائم رپورٹر) سابق لیگی چیئرمین عامر فاروق پر ان کے گھر کے باہر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا بھتیجا اور دو بھائی زخمی ہوگئے، جبکہ عامر فاروق حملے میں محفوظ رہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیعامر فاروق کے مطابق مجھ پر قاتلانہ حملہ ملک اقبال اور اس کے ساتھیوں نے کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں میرا بھتیجا عون علی گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ میرے دو بھائی احمد فاروق اور تنویر فاروق بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک اقبال اور اس کے ساتھی علاقے میں منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے چلاتے ہیں، جنہیں اس غیر قانونی سرگرمی سے منع کرنے پر یہ حملہ کیا گیا۔واقعے کے بعد ملک اقبال ساتھیوں سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے عامر فاروق کی درخواست پر اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ انوسٹی گیشن ونگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔