نئی دہلی(آ ئی این پی ) بھارتی شہر گروگرام میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر سے گزرنے والے ہائی وے پر پانی جمع ہونے والے سیکڑوں گاڑیاں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دہلی کے قریب واقع شہر گروگرام میں 3 گھنٹے تک بارش ہوتی رہی جس سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے پانی کے باعث دہلی-جے پور ہائی وے پر بھی ٹریفک جام ہوگیا اور پھر یہ ٹریفک جام کئی گھنٹوں تک جاری رہا، 6 سے 7 کلومیٹر تک ہزاروں گاڑیوں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں