صوبہ وینچوان میں شدید زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے
بیجنگ (آئی ین پی )چین میں ایک خاتون نے اس فوجی اہلکار سے شادی کرلی جس نے تقریبا 16 سال قبل ایک تباہ کن زلزلے کے دوران اس کی جان بچائی تھی۔ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق 2008 میں صوبہ وینچوان میں شدید زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسی دوران 22 سالہ فوجی اہلکار لیانگ ژیبن ریسکیو مشن پر تعینات تھے۔انہوں نے 10 سالہ لیو شی می کو ایک منہدم عمارت کے ملبے سے چار گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد زندہ باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا تھا۔صحت یاب ہونے کے بعد لیو اپنے خاندان کے ساتھ شہر جھوژو منتقل ہوگئی تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ اسے فوجی اہلکار کی صرف دھندلی سی یاد باقی رہ گئی۔ تاہم قسمت نے انہیں 2020 میں دوبارہ ملا دیا، جب لیو نے اپنی والدہ کی نشاندہی پر ایک ہوٹل میں کھڑے فوجی کو پہچان لیا