زلزلے کے دوران چینی لڑکا کھانا بچانے کے لیے دوڑ پڑا

 بیجنگ(آئی این پی )جنوبی چین کے شہر چینگ یوان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکے نے زلزلے کے دوران اپنی خوراک کو خطرے پر ترجیح دی اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔یہ واقعہ 23جون کو گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر چینگ یوان میں 4.3شدت کے زلزلے کے دوران پیش آیا۔