ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں:صدر ٹرمپ

بائیڈن حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی،ان کے دور میں 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے
 پنسلوانیا(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف اب ان کا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے کیونکہ ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آرہے ہیں،میر ی حکومت دنیا میں امن کیلئے سرگرم ہے،پاک بھارت  جنگ بندی   کے علاوہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان بھی کشیدگی کا خاتمہ کروایا ۔پنسلوانیا  میں منعقدہ ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  امریکی صد  رنے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیرف کی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے، انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند قدم ہے۔  ٹرمپ نے کہا  سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکا میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے