سابق امریکی صدر کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا‘میرا موقف واضح ہے
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ایران کو کچھ آفر کر رہا تھا۔ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر اوباما کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا، ایران کے حوالے سے میرا موقف واضح ہے، میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔