انسانی حقوق کے دعوے کرنیوالے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی پامالی رکوائیں
کراچی(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔