نئے صوبوں کا فائدہ عوام اور حکمران سیاسی پارٹیوں کو ہوگا:عبدالعلیم خان

 صوبے کا نام تبدیل نہیں ہوگا، نئے صوبے شمالی، جنوبی، مغربی اور مشرقی صوبے کے نام سے ہونگے 
نئے صوبوں کا قیام  عوامی مشکلات کے حل کی طرف درست اقدام  ہوگا:صدر  استحکام پاکستان پارٹی
 اسلا م آباد (آئی این پی ) استحکام پاکستان پارٹی نے نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے دل بڑا کریں ، نئے صوبے بننے کا فائدہ عوام کے علاوہ حکمران سیاسی پارٹیوں کوبھی ہوگا،نئے صوبوں کا قیام درحقیقت عوامی مشکلات کے حل کی طرف درست اقدام ہوگا،کسی صوبے کا نام تبدیل نہیں ہوگا، نئے صوبے شمالی، جنوبی، مغربی اور مشرقی صوبے کے نام سے ہونگے۔صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیرصدرات اجلاس ہوا،اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی عون چوہدری،گل اصغر بگھور اور منزہ حسن شریک ہوئے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نیاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے صوبے بننے کا فائدہ عوام کے علاوہ حکمران سیاسی پارٹیوں کوبھی ہوگا،اگرسندھ میں تین صوبے بنتے ہیں توحکمران جماعت تین وزرائے اعلی نامزدکرسکتی ہے،سندھ کی حکمران پارٹی تین صوبوں میں عوامی مسائل کا حل اور ترقی کا دورشروع کرسکتی ہے